BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 June, 2007, 00:45 GMT 05:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بلوچستان طوفان کی شدت تاحال برقرار
 

 
 
گونو نام کے طوفان کے بعد کا منظر
گوادر کے علاوہ پسنی اور جیونی میں بھی طوفان سے نققصان پہنچا ہے
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گونو نام کے طوفان کی شدت تاحال برقرار ہے ۔

گوادر کے قریب سربندر کے علاقے میں پانی کے کٹاؤ سے ایک سکول اور تین مکان پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔

گوادر کے تحصیل ناظم ماجد سہرابی نے بتایا ہے کہ طوفان شدت سے جاری ہے لیکن حکومت کے میرین سیکیورٹی ایجسنی کوسٹ گارڈز یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تاحال کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئیں۔

گوادر سے کوئی پچیس کلومیٹر دور سربندر کے علاقے میں سمندری پانی کا کٹاؤ تیز ہوگیا ہے جس سے ایک سکول اور تین مکان پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ درجن بھر چار دیواریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔

ماجد سہرابی نے کہا کہ گوادر میں ماہی گیروں کی کوئی دو سو کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق صرف ماہی گیروں کا کوئی ڈیڑھ کروڑ روپے کے نقصان ہوا ہے۔

گوادر کے علاوہ پسنی اور جیونی میں بھی طوفان سے نققصان پہنچا ہے۔

ماہی گیروں نے بتایا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی ورنہ وہ پہلے سے حفاظتی اقدامات کر لیتے اور ناں ہی کوئی مدد کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ضیاءالدین نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی ۔ انہوں نے منگل کے دن کہا تھا کہ طوفان چوبیس گھنٹے میں تھم جائے گا لیکن بدھ کو رات تک طوفان جاری تھا۔

 
 
اسی بارے میں
بے بس و بے گھر مہاجر بلوچ
04 June, 2007 | پاکستان
بلوچستان دھماکے، 30 ہلاک
20 March, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد