BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 August, 2006, 09:46 GMT 14:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کوہستان: طغیانی سے سات بہہ گئے
 

 
 
کوہستان
گوشالی ضلع کوہستان کے ہیڈکوارٹرز داسو سے پانچ کومیٹر کے فاصلے پر پہاڑوں میں واقع ہے
صوبہ سرحد کے شمالی ضلع کوہستان میں ایک برساتی نالے میں طغیانی آنے سے سات افراد پانی میں بہہ گئے جن میں دو افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

تھانہ جل کوٹ کے ایک اہل کار شفیق الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے گاؤں گوشالی میں واقع نالے میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوئی جس سے نالے کے قریب واقع دو گھر اس میں بہہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی سے تاحال دو لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بہہ جانے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گاؤں گوشالی ضلع کوہستان کے ہیڈکوارٹرز داسو سے پانچ کومیٹر کے فاصلے پر پہاڑوں میں واقع ہے۔

یاد رہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث صوبہ سرحد کے بیشتر اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اب تک سرکاری اعداد وشمار کے مطابق دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کے تعداد میں گھروں، باغات، کھیتوں اور شاہرات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد