BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 19 May, 2006, 16:13 GMT 21:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وزیرستان:حکومت کا حامی سردار قتل
 

 
 
پاکستانی فوجی
پاکستان نے قبائلی علاقوں میں اسی ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکومت کے حامی قبائلی سرداروں کے خلاف مہم جاری ہے اور جمعہ کے روز درپہ خیل قبیلے کے سربراہ ملک طوطی گل کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

میران شاہ سے موصول اطلاعات کے مطابق ملک طوطی گل جمعہ کی صبح اپنی گاڑی میں بنوں شہر جا رہے تھے جب میر علی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ تاہم ان کے ڈرائیور اور گاڑی کو وہیں چھوڑ دیا گیا۔

اس اغوا کے کوئی تین گھنٹوں بعد پچاس سالہ سفید ریش ملک طوطی گل کی لاش خادی خیل کے علاقے سے مل گئی۔ انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

درپہ خیل قبیلے کا سردار ہونے کے علاوہ ملک طوطی گل شمالی وزیرستان کی ایک اہم اور بااثر شخصیت تھے۔ وہ حکومت کے ساتھ جرگوں میں پیش پیش رہتے تھے۔

مرحوم نے گزشتہ دنوں پشاور میں صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ایک جرگے میں اپنے قبیلے کی نمائندگی کی تھی۔

ملک طوطی گل کا وزیرستان میں القاعدہ کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے بارے میں کہنا تھا کہ اگر وہ اس سلسلے میں حکومت کی مدد نہ کریں تو ان سے ان کی آزادیاں چھن جائیں گی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد