BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 03 March, 2006, 07:07 GMT 12:07 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
میران شاہ میں جھڑپیں جاری
 

 
 
میران شاہ
جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کی رات گئے نامعلوم مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

صدر مقام میران شاہ سے موصول اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نیم فوجی ملیشیا کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس پرسکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے توپ خانے کا استعمال کیا۔

یہ تصادم رات بارہ بجے شروع ہوا جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہا۔ اس جھڑپ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ادھر جعمرات کے روز میران شاہ میں کافی کشیدگی رہی۔ پشاور میں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق تین سے چار سو مسلح افراد نے بازار بند کرانے کے علاوہ کئی سرکاری دفاتر پر قبضہ کر لیا۔ ان میں محکمۂ اریگیشن کا دفتر اور مقامی ٹیلیفون ایکسچینج شامل ہیں۔

یہ لوگ ایک روز قبل ڈانڈے سیدگئی میں مشتبہ شدت پسندوں کے ایک کیمپ کے خلاف فوجی کارروائی پر احتجاج کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں حکام کے مطابق چالیس کے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بیان کے مطابق حکومت نے چار گھنٹوں کے طویل مذاکرات کے بعد ان مسلح افراد سے ان دفاتر کو جعمرات کی شام پرامن طریقے سے خالی کروا لیا۔ سرکاری بیان میں لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر اکسانے کا الزام مقامی مدرسے دارلعلوم گلشن کے مولانا عبدالخالق پر ڈالاگیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
فوجی کارروائی میں 45 ہلاک
01 March, 2006 | پاکستان
میران شاہ: سات فوجی ہلاک
10 January, 2006 | پاکستان
وزیرستان میں مزید ہلاکتیں
07 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد