BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 February, 2006, 07:53 GMT 12:53 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
قرآن کی بے حرمتی: لاہور میں احتجاج
 
 پاکستان  میں مظاہرہ(فائل فوٹو)
پاکستان میں پہلے ہی یورپی اخبارات میں متنازعہ خاکوں کی اشاعت کے بعد مظاہرے جاری ہیں
لاہور میں پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کو قرآن کی بے حرمتی کے ایک مبینہ واقعے کے بعد اب حالات معمول پر آ گئے ہیں۔

لاہور میں مشتعل ہجوم نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور دو مقامی سینما گھروں کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہجوم نے نجی اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے لاہور میں بی بی سی کے نامہ نگار شاہد ملک کو بتایا کہ یہ واقعہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ علامہ اقبال ایئرپورٹ کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں قرآن کے کچھ ورق نالی سے نکلے ہیں۔

جیسے ہی یہ خبر پھیلی سینکڑوں مشتعل نوجوانوں ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر آگئے اور ڈیفس ہاؤسنگ کالونی اور ہوائی اڈے کے درمیان رابطے کی اہم شاہراہ کو بند کردیا۔

پولیس کے مطابق ہوائی اڈے اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو ملانے والی یہ شاہراہ
کھول دی گئی ہے۔

پولیس بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف قرآن کی توہین کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

احتجاج کا یہ واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب ملک کے کئی شہروں میں اہم مقامات کو عشرۂ محرم کے باعث حساس قرار دے کر فوج کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پاکستان میں یومِ عاشور جمعرات کو منایا جا رہا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد