BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 January, 2006, 12:25 GMT 17:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ڈمہ ڈولا میں امریکہ مخالف مظاہرہ
 

 
 
باجوڑ میں احتجاج
قبائلی رہنماؤں نے صدر پرویز مشرف سے مستعفی ہوجانے اور ہلاک شدگان کو معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں امریکی بمباری سے ڈمہ ڈولا گاؤں میں ہلاکتوں کے خلاف اتوار کے روز جمعیت علمائے اسلام کی اپیل پر لوگوں نے ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ڈمہ ڈولا کے قریب عنایت کلے میں منعقد اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں قبائلیوں نے شرکت کی اور ’اسامہ زندہ باد، ملا محمد عمر زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔ جلسے میں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شرکت کی۔

جلسے کے اختتام پر مظاہرین نے باجوڑ کے صدر مقام خار کی جانب مارچ کیا اور صدیق آباد بازار میں ویڈیو اور دیگر دوکانوں پر پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں لیویز پولیس تعینات کر رکھی تھی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور پتھراؤ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

اس سے قبل جلسے سے خطاب میں مقررین نے جن میں مولانا گل داد خان، مولانا عبدالرشید، مولانا برہان الدین اور جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد صادق، اے این پی کے فاتح الرّحمٰان اور پیپلز پارٹی کے اخوندزادہ چٹان شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے امریکہ نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے جس کا مقصد پاکستان میں حالات خراب کرنا ہے۔ انہوں نے قبائلیوں کے موقف کو دہرایا کہ قبائلی علاقے میں نہ اسامہ ہے اور نہ ملا محمد عمر۔

قبائلی رہنماؤں نے صدر پرویز مشرف سے مستعفی ہوجانے اور ہلاک شدگان کو معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے جلسے کے اختتام پر امریکی صدر بش اور پاکستانی ہم منصب پرویز مشرف کے پتلے نذر آتش بھی کیے۔

باجوڑ میں امریکی بمباری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اب کل حزب اختلاف کے رہنماؤں نے قبائلی علاقے کا رخ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرین سے ہمدردی کے علاوہ ہلاکتوں کی مذمت کر سکیں۔

تاہم خیال ہے کہ قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی وجہ سے انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو واپس لوٹا دیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
باجوڑ : خالی قبروں کا معمہ
19 January, 2006 | پاکستان
امریکی حملے نہ ہوں: مشرف
21 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد