BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 09 January, 2006, 08:01 GMT 13:01 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
صدر کی یقین دہانی، الٹی میٹم واپس
 

 
 
الطاف حسین
الطاف حسین اور صدر مشرف کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت کے بعد الٹی میم کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا
ایم کیو ایم نے بلوچستان آپریشن کے خلاف حکومت سے علیحدگی کی دھمکی ایک مرتبہ پھر واپس لے لی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے صدر مشرف اور وزیرِاعظم شوکت عزیز نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ صرف وہ ڈیم بنائے جائیں گے جن پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے ہوگا، اور جو ڈیم متنازعہ ہیں وہ نہیں بنیں گے ۔

اطلاعات کے مطابق صدر پرویز مشرف اور وزیرِاعظم شوکت عزیز نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے مجموعی طور پر ایک گھنٹے سے زائد بات چیت کی اور متحدہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانیوں کے بعد ہی الٹی میٹم واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ کی مرکز اور صوبہ سندھ میں اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بلوچستان میں فوجی آپریشن بند نہ کرنے کی صورت میں حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی تھی۔

ایم کیو ایم کی جناب سے اس اعلان کے باوجود حکومت کی جانب سے بلوچستان آپریشن کے ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ڈیڈ لائین مقرر کی گئی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد