BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 09 January, 2006, 12:11 GMT 17:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
چوکی پر راکٹ حملہ، تین زخمی
 

 
 
فرنٹیئر کور کے سپاہی
حملے میں فرنٹیئر کور کے تین سپاہی زخمی ہوئے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات نامعلوم افراد نے ایک مرتبہ پھر سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا جس میں تین ملیشیا سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

راکٹوں کا تازہ حملہ میران شاہ کے قریب امین چوکی پر کل رات دو بجے کے قریب ہوا۔اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور کے سپاہیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کا یہ تبادلہ تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں فرنٹیئر کور کے تین سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حملہ آوروں کے نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

ادھر پیر کو مقامی قبیلے اتمانزئی کی ذیلی شاخ حسوخیل نے حکومت کو دس افراد بطور ضمانت حوالے کر دیے ہیں۔ یہ افراد اتوار کے روز میران شاہ میں ایک جرگے کے فیصلے کے تحت حوالے کیے گئے ہیں۔

یہ افراد سولہ جنوری کو ایک اور جرگے کے انعقاد تک حکومت کے پاس رہیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
فوجیوں کی ہلاکت، مہلت ختم
08 January, 2006 | پاکستان
ڈیڈ لائن ختم، مذاکرات شروع
08 January, 2006 | پاکستان
وزیرستان میں مزید ہلاکتیں
07 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد