BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 12 December, 2005, 14:51 GMT 19:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’دو ماہ بعد ملبے سے زندہ برآمد‘
 

 
 
نقشہ بی بی کو طبی امداد پہنچائی جارہی ہے
مظفرآْباد کے قریب کمسر مہاجر کیمپ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ایک خاتون کو دو ماہ سے زائد گزر جانے کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔

دس دسمبر کو ملبہ ہٹاتے وقت اس چالیس سالہ خاتون کو زندہ پایا گیا۔

اس خاتون کا نام نقشہ بی بی بتایا گیا ہے اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے دو بھائی اور ماں اور والد اس زلزلے میں ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ دو دنوں سے یہ خاتون مقامی لوگوں کے پاس تھیں لیکن آج بارہ دسمبر کو جب جرمن ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وہاں پہنچی تو لوگوں نے اطلاع دی کہ یہ خاتون ملبے کے نیچے سے نکلی ہیں اور کچھ کھا پی نہیں رہی ہیں۔

جرمن ڈاکٹروں نے پاکستان اسلامِک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ کیا کیوں کہ وہ خود مقامی زبان نہیں سمجھ سکتے تھے، تو اس تنظیم کے ڈاکٹر وہاں گئے اور اس خاتون کو لیکر مظفرآباد آئے۔

مظفرآباد میں ڈاکٹر ان خاتون کا طبی معائنہ کررہے ہیں تاکہ ان کی حالت کا صحیح پتہ ہوسکے۔اس کے بعد ہی ان کے لیے خصوصی طبی اور دیگر امداد فراہم کی جائے گی۔

 
 
اسی بارے میں
’بچیوں کو بچالو‘
02 November, 2005 | پاکستان
’سب آگے بھیج دیتے ہیں‘
03 November, 2005 | پاکستان
متاثرین اب بھی محروم
17 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد