BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 October, 2005, 09:06 GMT 14:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بالا کوٹ میں شدید سردی
 
بالاکوٹ میں امدادی کام
بالاکوٹ میں لوگوں کو شدید سردی کا سامنا

صوبہ سرحد کی تحصیل بالاکوٹ میں رات گئے برفباری سے سردی میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگ کھلے آسمان کے نیچے ہیں اور رات گزارنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

مظفرآباد کے برعکس جہاں لوگ کھانے اور پانی کا مطالبہ کرتے تھے بالاکوٹ میں وہ کمبل اور ٹینٹ مانگ رہے ہیں۔

بالاکوٹ میں صورتحال اس حد تک تو بہتر ہوئی ہے کہ کھانا اور کچھ اوڑھنے کا سامنا آیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ حکومت اور فوج نے تقسیم کا کام شروع کیا ہے خاصے نجی ادارے اور بہت سے لوگ اپنے طور پر سامان لا کر لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔

بالاکوٹ سے متعلق مزید کہانیاں پڑھنے اور تصاویر دیکھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں


بالا کوٹ میں منگل کی صبح فرانسیسی امدادی ٹیم نے پانچ بچوں کو ایک منہدم سکول کے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا ۔

فرانسیسی فوجی انجینئیروں کی یہ ٹیم پیر کی ساری رات کام کرتی رہی تھی اور منگل کو علی الصبح سونگھنے والے کتوں اور خصوصی کیمروں کی مدد سے یہ ٹیم چار بچوں اور ایک بچی کو ملبے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بچے معمولی زخمی ہیں اور انہیں طبی امداد ی جا رہی ہے۔ بالا کوٹ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ اب بھی لوگوں کو زندہ نکالا جا سکتا ہے۔ اب تک اس علاقے میں صرف لاشیں ہی نکالیں جا سکیں تھیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب علاقے میں فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے جبکہ میڈکل کالج کے طلبہ نے کئی عارضی کلینک قائم کیے ہیں اور رضاکار متاثرین میں خوراک پانی اور کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔

 
 
66امداد کے منتظر
امدادی کاموں اور متاثرین کی تصاویر
 
 
66وڈیو رپورٹیں
پاکستان: زلزلے کے بارے میں وڈیو رپورٹیں
 
 
66لوگ ملبے میں
بالاکوٹ میں زندہ لوگ ملبے میں دبے رہے
 
 
66زلزلے سے تباہی
پاکستان میں زلزلے سے تباہی، کیمرے کی آنکھ سے
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد