BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 September, 2005, 09:13 GMT 14:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: پائلٹوں کی ہڑتال ختم
 
جہاز
بیمن بنگلہ دیش کی واحد آئیرلائن ہے۔
بنگلہ دیش میں سرکاری ائیر لائن بیمن کے پائلٹوں نے اپنے ایک سینیئر ساتھی کو ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف کی جانے والی ہڑتال حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد ختم کر دی ہے۔

ہڑتال کے خاتمے کی وجہ حکومت کی جانب سے ایئر پورٹ کے معاون عملے کی تنخواہوں میں اضافے پر اتفاق اور برخاست شدہ پائلٹ کا بیان ہے جس میں اس نے کہا کہ اس نے برخواستگی کا عمل اس صورت میں قبول کیا تھا کیونکہ اسے ریٹائرمنٹ کے تمام فوائد دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

ہڑتالی پائلٹوں کا مطالبہ تھا کہ ان کے سینئیر ساتھی کو واپس ملازمت میں رکھا جائے۔ بیمن آئیر لائن نے ایک سال پہلے نسیم الحق نامی اس سینیئر پائلٹ کو خرابی صحت کی بنیاد پر ملازمت سے برخاست کر دیا تھا۔

ائیر پورٹ کے معاون عملے نے بھی پائلٹوں کے ساتھ ہڑتال کر دی تھی۔ معاون عملہ کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

بیمن ائیر لائن کے ترجمان محمد عارف اللہ کے مطابق پائلٹوں کی ہڑتال کے بعد ایئرلائن بیمن کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکے۔ بیمن بنگلہ دیش کی واحد ائیر لائن ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد