BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 12 September, 2005, 02:51 GMT 07:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
قیدیوں کا تبادلہ شروع
 

 
 
بھارت اور پاکستان نے قیدیوں کی فہرستیں بنانی شروع کر دی ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ باڈر پر پانچ سو ستاسی قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان، چارسو پنتیس بھارتی قیدیوں کو اور ہندوستان ایک سو باون پاکستانی قیدیوں کو رہا کرےگا۔

کراچی کی لانڈھی جیل سے تین سو اکہتر بھارتی مچھیروں کو ٹرین کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا تھا جبکہ چونسٹھ دوسرے قیدی بھی مختلف جیلوں سے لاہور پہنچا دئیے گئے ہیں۔

اسی طرح اطلاعات کے مطابق بھارت نے بھی اکاون پاکستانی ماہی گیروں سیت ڈیڑھ سو کے قریب پاکستانی قیدیوں کو امرتسر پہنچایا جو واہگہ میں اپنی رہائی کے عمل سے گذر رہے ہیں۔

پاکستان نے کوئی پانچ مہینے پہلے بھی ساڑھے پانچ سو بھارتی مچھیروں کو واپس ان کے وطن بھجوایا تھا۔ اب یہ دوسری بڑی کھیپ بھارت کے حوالے کی جائے گی تاہم ان کی کشتیاں ان کے حوالے نہیں کی گئیں جس کا شکوہ بھارتی ماہی گیر بار بار کرتے دکھائی دئیے۔

چند ہفتے پہلے پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری داخلہ کے مابین ہونے والے مذاکرات میں دنوں ملکوں میں قید شہریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایاگیا تھا اور فریقین میں اتفاق کے بعد رہائی کا یہ عمل تیز ہواہے۔

فی الحال پاکستان اور بھارت نے ان قیدیوں کو رہا کرایا ہے جن کی سزائیں مکمل ہوچکی تھیں اور ان کی شہریت کے بارے میں تصدیق ہوگئی تھی۔

تاہم پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ چند ایسے جسمانی و ذہنی طور پر معذور قیدیوں کو بھی لینے پر آمادہ ہیں جن کی معذوری کے باعث ان کی شناخت ممکن نہیں رہی تھی۔

بھارت جن قیدیوں کو رہا کر رہا ہے ان میں سے تیس بھارتی پنجاب اور اکتیس جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔

سفارتی عملے کی ان قیدیوں تک رسائی کا فیصلہ چند ہفتے پہلے دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات میں طے پایا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد