BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 12 August, 2005, 09:26 GMT 14:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حملہ: ڈاکٹر قدیر کا دامادگرفتار
 

 
 
ڈاکٹر قدیر
ڈاکٹر قدیر کے داماد اور برطانوی سفارتکاروں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ملک کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے داماد سعد علی خان کو دو برطانوی سفارتکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او سفیر بھٹی اور برطانونی سفارتخانے کے پریس کونسلر سائمن سمارٹ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب ای سیون سیکٹر میں پیش آیا۔

سائمن سمارٹ کے مطابق برطانوی سفارتکار جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل تھے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ کچھ افراد نے ان پر بنا اشتعال حملہ کر دیا جس سے دونوں سفارتکار زخمی ہو گئے اور انہیں ایک ہسپتال میں طبی امداد بھی دی گئی۔

برطانوی سفارتخانے نے مضروب سفارتکاروں کے نام بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر قدیر کے داماد اور برطانوی سفارتکاروں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔

پولیس یہ بتانے سے گریزاں ہے کہ سعد علی خان کو کہاں رکھا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد