BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 07:20 GMT 12:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
میران شاہ: فوجی ٹھکانوں پرحملے
 

 
 
راکٹ حملے سنیچر کو رات گئے ایک بجے کے بعد شروع ہوئے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں نامعلوم افراد نے سنیچر کی رات فوجی ٹھکانوں پر چھ راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ادھر قریب ہی میرعلی میں علاقے کے داوڑ اور اتمانزئی قبائل کا ایک جرگہ اتوار کے روز منعقد ہو رہا ہے جس میں یہ قبائل خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔

راکٹ حملے سنیچر کو رات گئے ایک بجے کے بعد شروع ہوئے۔ پہلا راکٹ میران شاہ میں نیم فوجی ملیشیا کے کواٹر کی دیوار میں لگا، دوسرا مقامی وکیشنل کالج کے قریب جبکہ ایک مقامی گرڈ سٹیشن سے میران شاہ گاؤں، ماچس اور چشمہ کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی لائن کو لگا۔ اس راکٹ سے ان علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطح ہوگئی۔ ماضی میں افواہیں گردش میں رہی ہیں کہ اس وکیشنل کالج میں امریکی فوجی قیام پذیر ہیں۔

باقی تین راکٹ کھلے میدان میں گرے۔ ان میں سے ایک فوجی کیمپ سے تقریبا چالیس میٹر کی دوری پر آگرا۔ تاہم ان سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

فوجیوں نے لائٹ مشن گن سے راکٹ داغے جانے کی سمت فائرنگ کی لیکن حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ٹھیک اسی وقت فضا میں کسی طیارے کی پرواز بھی سنی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ طیارہ پاکستانی تھا یا نہیں۔

ان حملوں کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اس طرح کے راکٹ حملے اس سے قبل قریبی جنوبی وزیرستان میں القاعدہ اور طالبان کے مشتبہ افراد کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران بھی ایک معمول رہے ہیں۔

ادھر میر علی میں مقامی قبائل کا ایک جرگہ اتور کو متوقع ہے جو فوجی کارروائیوں اور حکومتی مطالبات کے بارے میں غور کرے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد