BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
صدام کے وکلاء اندھیرے میں
 
صدام حسین
صدام حسین کے خلاف اسی لاکھ دستاویزی ثبوت ہیں
صدام حسین کے وکلاء نے کہا ہے کہ اب تک انہیں ان کے مؤکل کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

عراقی حکومت نے کہا ہے کہ سابق صدر پر چند مہینوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر مقدمات عدالتوں میں پیش کر دیے جائیں گے۔

تاہم صدام حسین کا دفاع کرنےوالے وکلاء نے کہا ہے کہ انہیں صدام حسین کے خلاف مقدمات سے متعلق اسی لاکھ دستاویزات میں سے ایک بھی فراہم نہیں کی گئی اور انہیں ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔

عمان سے بی بی سی کی نامہ نگار نے صدام حسین کے وکلاء کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ انہیں اس بات کا قطعی یقین نہیں کہ صدام حسین کے خلاف مقدمہ طے شدہ وقت پر چلایا جانا ممکن ہے۔

وکلاء کی ٹیم کے ترجمان اسام غزاوی نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی اخبار میں صدام حسین کی شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔

غزاوی نے کہا کہ صدام حسین کے بحیثیت انسان کے جو حقوق بنتے ہیں ان کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا اور ایسے میں ان کے عراق کے سابق صدر کی حیثیت سے حقوق کی بات کرنا تو بالکل بے کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدام حسین سے جنگی قیدی اور عراق کے سابق صدر ہونے کے ناطے کوئی اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

گزشتہ ہفتے عراقی حکومت نے کہا کہ صدام حسین کو کم از کم بارہ الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک حکومتی ترجمان نے کہا تھا کہ صدام حسین کے خلاف جو بارہ الزامات عائد کئے جارہے ہیں ان کے مکمل دستاویزی ثبوت موجود ہیں اور ان کی بنا پر صدام حسین کو زیادہ سے زیادہ سزا دلانا یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

 
 
66صدام کا مقدمہ
’یہ عدالت ایک ڈرامہ ہے، بش اصلی مجرم ہے‘
 
 
66غیر سرکاری صدام
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی غیر سرکاری تصاویر
 
 
66تخت سے تکریت
صدام حسین کی گرفتاری پر خصوصی ضمیمہ
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد