BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امریکہ میں دو پاکستانی گرفتار
 
حامد اور اس کے والد کو لوڈی سے گرفتار کیا گیا
امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ایک پاکستانی اور اس کے بیٹے کو القاعدہ تنظیم سے تعلق کے شبہہ میں گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے بیٹے نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے القاعدہ کے تربیتی مرکز میں دہشت گردی کی تریبت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر حیات اور ان کے بیٹے حامد سے ایف بی آئی کیلی فورنیہ میں تفتیش کر رہی ہے۔

حامد حیات نے مبینہ طور پر یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ امریکی اداروں پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھے۔

ان دونوں باپ بیٹوں کو فی الحال ویزا کی خلاف ورزی اور حکام سے جھوٹ بولنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔

ان دونوں باپ بیٹوں کو سیکریمنٹو سے ساٹھ کلو میٹر دور واقع لوڈی کے قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

تاہم ان دونوں کے خاندان والوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ تنظیم سے تھا۔

ان کے مطابق حامد حیات کو سیاست سے زیادہ کرکٹ میں دلچسپی تھی۔

ایف بی آئی کے دعوے کے مطابق حامد سن دو ہزار تین اور دو ہزار چار میں پاکستان میں قائم القاعدہ کے تربیتی مرکز میں تربیت حاصل کر چکا تھا۔

حامد نے کہا کہ ان تربیتی مرکز میں انہیں امریکیوں کو ہلاک کرنے کی تربیت دی گئی۔ حامد نے کہا کہ انہیں خاص طور پر امریکہ آنے کے لیے کہا گیا تاکہ وہ جہاد کو آگے بڑھا سکیں۔

اس بیان حلفی میں بائیس سالہ حامد نے اعتراف کیا کہ القاعدہ کے تربیتی مرکز میں صدر بش اور دوسرے امریکی رہنماؤں کی تصاویر نشانہ بازی کے ہدف کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔

لوڈی کے علاقے سے دو اور پاکستانی نژاد امریکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد