BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 13:15 GMT 18:15 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
دیوی کالی قلات والی کا تہوار
 

 
 
دیوی کالی قلات والی
ہندوؤں کےعقیدے کے مطابق برسوں پہلے کالی دیوی نے چاند کی تیسری تاریخ کو ظالموں کا خاتمہ کیا تھا
پاکستان میں صوبہ سندھ کے بعد ہندوؤں کی ایک بڑی آبادی صوبہ بلوچستان میں آباد ہے جہاں ہندو برادری اپنے تہوار پورے جوش و خروش سے مناتی ہے۔

گزشتہ دنوں قلات میں ہندوؤں کی دیوی کالی قلات والی کا میلہ تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔

کوئٹہ سے کوئی ایک سو تیس کلومیٹر دور جنوب میں تاریخی شہر قلات واقع ہے۔ قلات بازار میں آمنے سامنے ہندوؤں کے دو محلے ہیں اور یہیں ایک برسوں پرانا مندر ہے۔

مندر کا نام کالی قلات والی کے نام سے مشہور ہے جہاں ہر سال مئی کے آخری ہفتے میں میلہ ہوتا ہے۔ یہاں عبادت کے علاوہ بھجن گائے جاتے ہیں اور منتیں مانگی جاتی ہیں۔ تین روزہ میلے کے اختتام پر لوگ پرساد لے کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔

اس مندر کے منتظم اور ہندوؤں کے پیشوا گوسائیں لکھمی نے کہا ہے کہ کالی دیوی کے ایشیا میں دو میلے ہوتے ہیں ایک قلات میں اور دوسرا کلکتہ میں۔

مندر کے منتظم نے کہا ہے کہ برسوں پہلے کالی دیوی نے چاند کی تیسری تاریخ کو ظالموں کا خاتمہ کردیا تھا اور جھنڈا بلند کیا تھا جسے اکھنتیج کہا جاتا ہے جس کا مطلب چاند کی تیسری تاریخ ہے۔ اس دن کے بعد سے ہر سال یہ میلہ ہوتا ہے۔

اس میلے کے ایک منتظم کشور کمار نے بتایا کہ اس مندر کی نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے جس کے لیے مورتی ٹنڈو اللہ یار کے ایک کاریگر نے بنائی ہے۔ کوئی پندرہ فٹ اونچی اس مورتی کو میلے سے پہلے یہاں رکھا گیا ہے۔

اس میلے میں لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں اور قلات شہر میں ہندو برادری کی دکانیں بند رہتی ہیں۔ قلات کے علاوہ خضدار بھاگ اور سبی وغیرہ میں ہندو تاجروں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ اس میلے میں جوان لڑکوں کو تلک لگائے گئے اور کئی سگائیاں طے پائی ہیں۔

میلے میں آنے والی خواتین نے بتایا کہ انھوں نے اس میلے میں منتیں مانی ہیں۔ ایک خاتون نے کہا ہے اس کی شادی کو بیس سال ہو گئے ہیں اور اس کی اولاد نہیں ہے ۔ اسی طرح اکثر خواتین نے سکھ شانتی اور بچوں کے اچھے بھوِش کے لیے پراتھنا کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد