BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 27 May, 2005, 15:50 GMT 20:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سیاچین مذاکرات بےنتیجہ
 

 
 
پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کے درمیان سیاچین کے مسئلے پر دو روزہ بات چیت کسی اہم اعلان کے بغیر ختم ہو گئی ہے۔

جمعے کو دونوں ممالک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے اس مسئلے پر مثبت مذاکرات ہوئے ہیں جس سے اس بات چیت کو آگے کی طرف بڑھانے میں مدد ملے گی۔

دونوں ممالک نے سیاچین میں نومبر دو ہزار تین سے جاری سیز فائر پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔

سیاچین مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع اجے وکرم سنگھ اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق وسیم غازی نے کی۔

مبصرین کی جانب سے خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید سیاچین سے دونوں ممالک اگر کلی طور پر نہیں تو جزوی طور پر فوج کم کرنے پر اتفاق کر لیں مگر ان مذاکرات میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

حکام کل سرکریک کے مسئلے پر مذاکرات کریں گے۔

دونوں ممالک کے سرویئر جنرل نے گزشتہ جنوری میں متنازعہ سرکریک کا سروے کیا تھا اور برجیاں بھی لگائی تھیں۔ متعلقہ حکام نے فروری میں اپنے سروے کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے اسے کمپیوٹرائز بھی کر دیا تھا۔

سرکریک کا علاقہ بھارتی علاقے رن آف کچھ سے پاکستان کے صوبہ سندھ تک پھیلا ہوا ہے جس کی لمبائی ساٹھ میل ہے۔

اس علاقے کا تنازعہ 1960 کی دہائی میں سامنے آیا۔ 1969 سے اب تک اس مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے چھ دور ہوئے ہیں مگر اس علاقے کی ملکیت کا تنازعہ حل نہیں ہو سکا۔

سرکریک کے تنازعہ کی وجہ اس علاقے میں تیل اور گیس کے ذخائر ہیں اور اسی لیے اس سے دستبردار ہونے کے لیے بھارت تیار ہے اور نہ پاکستان۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد