BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 May, 2005, 15:00 GMT 20:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لانچ ڈوبنے سے پندرہ افراد لاپتہ
 

 
 
یہ واقعہ گوادر کے مغربی ساحل سے کوئی پندر کلومیٹر دور پشوگان اور گنز کے درمیان پیش آیا ہے۔
صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب ایک لانچ سمندر میں ڈوب گئی ہے ۔ اس لانچ میں سترہ افراد سوار تھے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا باقی تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ واقعہ گوادر کے مغربی ساحل سے کوئی پندر کلومیٹر دور پشوگان اور گنز کے درمیان پیش آیا ہے۔ لانچ کا نام سفینہ عادل بتایا گیا ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق زیادہ تر سوار مچھیرے ہیں۔

میرین سیکیورٹی ایجسنی کے اہلکار امجد نے بتایا ہے کہ ایک اور لانچ رب راضی وہاں موجود ہے جس نے دو افراد کو بچا لیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایجنسی نے نیول بیس اورماڑہ سے ایک اور لانچ اس علاقے کی طرف روانہ کر دی ہے۔

میرین سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار کے مطابق لانچ کراچی کی رجسٹرڈ تھی اور اس میں مقامی افراد سوار تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لانچ کس طرح ڈوب گئی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد