BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 April, 2005, 21:46 GMT 02:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: پاکستانی اہلکار رہا
 
ملک جاوید فیملی
ملک جاوید کے خاندان نے اغوا کارروں سے انسانی ہمدردی کے نام پر رہائی کی اپیل کی تھی۔
عراق میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار ملک جاوید کو عراقی اغوا کارروں نے رہا کر دیا ہے۔

ملک محمد جاوید جو بغداد میں پاکستانی سفارتخانے میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے کو نو اپریل کو بغداد میں اغوا کر لیا تھا۔

ملک جاوید کی رہائی کی خبر وزیر اعظم شوکت عزیز نے جاری کی اور ملک جاوید کے بیٹے کو فون کر بتایا کہ ان کے والد کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ بغداد میں پاکستان سفارت خانے میں پہنچ چکے ہیں۔

پاکستانی حکومت نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کے اغوا کاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کر دیں۔

حکومت پاکستان کے اہلکاروں نے یہ بھی کہا تھا کہ اغوا کارروں کا مقصد تاوان کی وصولی تھی لیکن کوئی رقم بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

عمر بن خطاب نامی گروپ نے ملک محمد جاوید کو اغواکرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ملک جاوید کی رہائی کی وزیر اعظم نے شوکت عزیز نے اپنے ایک خصوصی ایلچی کو عراق روانہ کیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد