BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 April, 2005, 14:50 GMT 19:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لاہور میں ریلی کا پروگرام منسوخ
 

 
 
پی پی پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب یہ احتجاج اسلام آباد میں کیا جائے گا
پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور میں اپنے کارکنوں کی حراست کے خلاف جمعرات کو احتجاجی جلوس نکالنے کا پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک روز پہلے پنجاب کے وزیراعلی پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ کسی کو جلوس نکالنےکی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کسی کو شوق ہے تو وہ پورا کرکے دکھائے۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ سے پنجاب اسمبلی تک جو احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی اسے منسوح کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ احتجاج اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

دوسری طرف سولہ اپریل کو آصف علی زرداری کے دبئی سے لاہور آمد کے موقع پر ان کے استقبالی جلوس کو روکنے کے لیے پیپلزپارٹی کے جو کارکن ابھی تک زیر حراست ہیں ان میں سے کچھ کے خلاف مقدمات میں پولیس نے دہشت گردی کے قانون کے تحت دفعہ سات کا بھی اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کی ضمانتیں نہیں ہوسکیں۔

پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس کے سینکڑوں کارکن ابھی تک زیر حراست ہیں جن میں ایک بڑی تعداد عورتوں کی ہے۔

لاہور میں احتجاجی جلوس نکالنے کا فیصلہ منگل کو پیپلزپارٹی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا لیکن بدھ کو پنجاب میں پارٹی کے سکریٹری اطلاعات نوید چودھری نے اچانک اس کی منسوخی کا اعلان کردیا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد