BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 April, 2005, 11:53 GMT 16:53 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عربی کے بجائے اردو ترجمے کی سفارش
 

 
 
پنجاب قرآن بورڈ نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ قرآن پاک اور احادیث نبوی کو بےحرمتی سے بچانے کے لیے دعوت ناموں، شادی کارڈوں اور میت و مزاروں پر چڑھائی جانے والی چادروں پر عربی متن کے بجائے اردو ترجمہ شائع کیا جائے۔

پنجاب قرآن بورڈ نے یہ سفارش گزشتہ روز ایوان اوقاف میں ہونے والے ایک ایسے اجلاس میں کی ہے جس میں مذہبی رہنماؤں کے علاوہ پولیس، کسٹمز اور محکمۂ اوقاف سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

مسلمانوں کے ایک مذہبی رہنما مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی نے کہا ہے کہ ’احادیث اور قرآن کی آیتیں لکھے یہ دعوت نامے، شادی کارڈ یا چادریں زمین پر بھی گرتی ہیں اور اس کے علاوہ مذہبی نکتہ نظر سے بھی صحیح معنوں میں ان کی دیکھ بھال نہیں ہو پاتی جس کے باعث ان کی بےادبی ہوتی ہے۔‘

بورڈ کے رکن مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ ’ان کے عقیدے کے مطابق عربی الفاظ، خدا تعالی کے ہیں اور ان کا جو بھی ترجمہ ہوگا وہ انسان کے الفاظ ہوں گے اس لیے اگر عربی کے بجائے اردو، پنجابی یا کسی بھی زبان میں ترجمہ ہو تو اس کے تقدس کی سطح میں کمی آ جاتی ہے اور اس لحاظ سے کم بےادبی ہوتی ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ترجمے کا احترام بھی بہرحال ضروری ہے اور یہ مستند بھی ہونا چاہیے۔‘

یہ سفارش حکومت کو بھجوا دی گئی ہے لیکن مولانا عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ اس پر عمل درآمد اور اس کا طریقہ کار طے کرنا حکومت کا کام ہے۔

اجلاس میں قرآن پاک کی غیر معیاری طباعت روکنے پر غور و خوص کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ قرآن پاک کو ایک خاص معیار پر چھاپنے کے فیصلے کو قانونی شکل دینے کے لیے ایک بل قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بےحرمتی کرنا پاکستان میں فوجداری جرم ہے اور اس کی سزا قید اور جرمانہ ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد