BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 15 April, 2005, 14:44 GMT 19:44 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سندھی گلوکار پر ڈکیتی کا الزام
 

 
 
الہداد زرداری پر ڈکیتی میں شامل ہونے کا الزام ہے
صوبہ سندھ کے سینئیر گلوگار الہداد زرداری کو پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوابشاہ نے بدھ کے روز الہداد زرداری کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل نوابشاہ بھجوا دیا۔

چند ماہ قبل نوابشاہ ضلع کی قاضی احمد علاقے کی پولیس نے ریڈیو اور ٹی وی کے سینئیر گلوگار سمیت پانچ افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا- ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر چار افراد کے ساتھ مل کر نوابشاہ کے ایک گاؤں میں لوٹ مار کی تھی۔

تاہم سینئر گلوکار زرداری نے ڈکیتی کے الزامات کی تردید کی ہے- ان کا کہنا ہے کہ ان کا اپنی برادری کے بعض لوگوں کےساتھ ایک تنازع چل رہا ہے اور اسی پس منظر میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے الہداد زرداری نے سندھی اور سرائیکی میں کئی گانےگا کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اپنے مخصوص انداز اور گانوں کے انتخاب کی وجہ سے اسی اور نوے کی دہائیوں میں سندھ میں ان کا شمار صف اول کے فنکاروں ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لئے درجنوں گیت گائے- اس کے علاوہ سندھ میں ہونے والی مختلف موسیقی کی محفلوں اور شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی وہ خاصے مقبول رہے ہیں-

الہداد زرداری کے گانوں کے درجنوں آڈیو البم بھی جاری ہو چکے ہیں-

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد