BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 11 April, 2005, 16:50 GMT 21:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستان: خصوصی ایلچی عراق روانہ
 
ملک محمد جاوید کا خاندان
ملک محمد جاوید کی اہلیہ اور والدین
عراق میں پاکستانی سفارتخانے کے اغوا ہونے والے اہلکار ملک محمد جاوید کی رہائی کے لیے حکومت نے خصوصی ایلچی بغداد روانہ کیا ہے۔

ملک جاوید بغداد سے سنیچر کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ عمر بن خطاب نامی ایک تنظیم نے ان کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان کی حکومت کا خیال ہے کہ ملک جاوید کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا ہے۔

حالیہ ایک سال کے دوران عراق میں تقریباً ایک سو پچاس افراد کو اغوا کیا گیا جن میں سے چند کو ہلاک بھی کر دیا گیا۔

عراق بھیجے جانے والے خصوصی ایلچی احسان اللہ خان کو عراقی حکام اور ضرورت پڑنے پر اغوا کرنے والوں سے بھی بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام عراق میں علماء کی ایک تنظیم عراقی اسلامی جماعت سے بھی اس امید سے رابطے میں ہے کہ وہ اغوا کرنے والوں پر کوئی اثر و رسوخ استعمال کر سکیں گے۔

پاکستان کی حکومت کا اندازہ ہے کہ ملک محمد جاوید فی الحال خیریت سے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملک جاوید کو عراق میں پاکستانی سفارتخانے کے سربراہ کے ساتھ کئی بار بات کرنے دی گئی ہے۔ آخری بار ان اتوار کی رات کو بات ہوئی تھی۔

گزشتہ سال جولائی میں بھی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو عراق میں اغوا کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اسی مہینے اغوا ہونے والے ایک پاکستانی کو رہا کر دیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد