BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بی بی سی کی خبروں پر پابندی
 
بش ہاوس جس عمارت میں  بی بی سی ورلڈ سروس کے دفاتر قائم ہیں
بش ہاوس جس عمارت میں بی بی سی ورلڈ سروس کے دفاتر قائم ہیں
بی بی سی اردو سروس نے، پاکستان میں اپنے پارٹنر سٹیشن مست ایف ایم 103 پر نشر ہونے والے نیوز بلیٹن کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مست ایف ایم 103 پچھلے تقریباً دس ماہ سے بی بی سی اردو کے نیوز بلیٹن ہر گھنٹے پر کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں براہ راست نشر کرتا رہا ہے۔ پاکستان میں نشریات کی نگرانی کرنے والا حکومتی ادارے پیمرا، مست ایف ایم کو بلیٹن بند کرنے کا حکم سنا چکا ہے کیونکہ پیمرا کی نظر میں یہ خلاف قانون ہے۔

پیمرا نے مست ایف ایم کو بی بی سی بلیٹن بند کرنے کے لیے دو اپریل تک کی مہلت دے رکھی ہے، اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس کا لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مست ایف ایم نے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور عدالت نے مقدمے کی سماعت کے لیے چودہ اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ لہذا بی بی سی اردو سروس نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو نصف شب سے اس وقت تک یہ بلیٹن نشر نہیں کیے جائیں جب تک صورت حال واضح نہیں ہو جاتی۔

مست ایف ایم بی بی سی کی خبریں براہ راست نشر کر رہا تھا

بی بی سی ورلڈ سروس کے علاقائی سربراہ عباس ناصر نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہم چھ ہزار کے قریب بلیٹن نشر کر چکے ہیں جن کے بارے میں نہ صرف یہ کہ کبھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، بلکہ سامعین نے ان بلیٹن کی زبردست پذیرائی کی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

عباس ناصر نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ سلجھا لیا جائے گا اور پاکستانی سامعین کو بے لاگ، مستند اور متوازن خبروں تک رسائی سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد