BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 March, 2005, 02:16 GMT 07:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ٹریکٹر ٹرالی حادثہ41 لاشیں برآمد
 

 
 
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے ممدانی کے قریب ایک پہاڑی نالے میں بہہ جانے والے درجنوں افراد میں سے اکتالیس کی لاشیں مل گئی ہیں۔

متاثرہ افراد کوہ سلیمان کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے میں واقع مذہبی مقام کی زیارت کر کے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار واپس آرہے تھے۔

ڈیرہ غازی خان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق زندہ پیر کے نام سے پکارے جانے والے مذہبی مقام پر ان دنوں سالانہ رسومات کے سلسلے میں زائرین کی آمدورفت جاری ہے۔ علاقے میں آباد بلوچ قبائل کے لوگ زندہ پیر کی رسومات میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیتے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے ہی علاقے چوٹی زیریں کی بستی جام سے تعلق رکھنے والے لاشاری بلوچ خاندان کے افراد بھی ایک بڑی تعداد میں دو ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہوکر زیارات کے لیے زندہ پیر آئے ہوۓ تھے۔

جمعہ کی شام واپس لوٹتے ہوے ان زائرین کی ایک ٹریکٹر ٹرالی جس پر پچاس سے زیادہ افراد سوار تھے پہاڑی نالے سوری کو عبور کرتے ہوۓ ایک سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی۔

اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار صرف ایک عورت بچی ہے جس کو جائے حادثہ سے آٹھ کلو میٹر دور بے ہوش پائی گئیں۔اب تک انتالیس لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

امدادی کاروائیوں میں تاخیر ہوجانے اور سوری نالے کی تیز و تند لہروں کے پیش نظر حکام لاپتہ ہوجانے والے تمام افراد کی ہلاکت کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں کوہ سلیمان پر ہونے والی بارشوں کے باعث وہاں سے نکلنے والے ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد