BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 March, 2005, 03:13 GMT 08:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حیدر آباد میں بی بی سی کا پہلا شو
 

 
 
بی بی سی پہلے شو کا موضوع ہے ’پانی کے وسائل اور بڑے ڈیم‘
بی بی سی پہلے شو کا موضوع ہے ’پانی کے وسائل اور بڑے ڈیم‘
صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں بی بی سی اپنے سامعین کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں چلائی جانے والی سنگت نامی مہم ’ کہیں آپ، سنیں ہم‘ کا پہلا شو بدھ کو منعقد ہو رہا ہے۔

یہ شو حیدرآباد شہر کے وسط میں واقع سندھ یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں ہو رہا ہے۔

پورے شہر میں ایک میلے کا ساماں نظر آ رہا ہے۔شہر بھر کے تمام چوراہوں اور بڑی بڑی سڑکوں پر بی بی سی کے بینر لگے نظر آ رہے ہیں اور بی بی سی کے سامعین کو اس شو کی دعوت دینے کے لیے گاڑیوں کے ذریعے اعلانات ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ شہر کے تین مصروف ترین مقامات پر سٹال لگا‎ئے گئے ہیں۔
ان جگہوں میں طیب کمپلیکس صدر، نسیم نگر اور باچہ خان چوک شامل ہیں۔

بی بی سی کے ان سٹالوں پر سینکڑوں لوگ آرہے ہیں۔ جس سے یہ امید کی جارہی ہے کے سینکڑوں لوگ بی بی سی کے اس پہلے شو میں آئیں گے۔

حیدرآباد میں بی بی سی شوکے موقع پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے

بی بی سی کے مشہور براڈکاسٹر اور نامہ نگار اس وقت یہاں موجود ہیں، جن میں رضاعلی عابدی، شفیع نقی جامعی، ماہ پارہ صفدر، شاہ زیب جیلانی اور ظفر عباس شامل ہیں۔

آج کے اس بی بی سی شو کا مرکزی موضوع ’پانی کے وسائل اور بڑے ڈیم‘ ہے اس موضوع پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالنے کے لیے ماہی گیروں کے نما‏ئندے عارب ملاج، آباد کار اور زرعی ماہرمحمود نواز شاہ ، ادیب نورالھدی، چیف انجینر واپڈا واٹرعبدالرحمٰن لغاری، اورسابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام بشیر چانڈیو شامل ہیں۔

دریائے سندھ میں جس طرح سے پانی کم ہو رہا ہے، پانی پاکستان اور خاص طور پر سندھ کا اہم مسلئہ ہے۔ جس کی وجہ سے یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ بی بی سی کے سامعین کی ایک بڑی تعداد کھل کر اس مو‌ضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرے گی۔

بی بی سی کے ایک سامع ریاض حیسن کا کہنا تھا کہ ایسے موقعے بار بار نہیں آتے اس لیے وہ ضرور اپنی رائے کے اظہار کے لیے بی بی سی کے اس شو میں جائیں گے۔

یہاں ‎سے بی بی سی کی اگلی منزل خیر پور ہو گی، جہاں بڑا موضوع ’میڈیا اور کلچر‘ ہو گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد