BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 February, 2005, 11:59 GMT 16:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
موٹروے پر حادثہ: 7 ہلاک 50 زخمی
 
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلر کہار کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں کم از کم سات بچے ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئےہیں۔ زخمیوں میں پندرہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بس راولپنڈی سے سکول کے بچوں کو لے کر کوہستان نمک میں واقع کھیوڑہ سالٹ مائنز جا رہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق روالپنڈی سے ریڈینٹ سکول کھنہ روڈ سے بچے جس میں اکثر کی عمر دس سال سے کم تھی کھیوڑا میں دنیا کی قدیم ترین نمک کی کان سیر کرنے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق بس مخالف سمت میں جا کر کھائی میں کرئی۔ پولیس کو شک ہے کہ بس کی بریکوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

موٹر وے پر پاکستانی کی دیگر شاہراہوں کے مقابلے میں حادثات کی شرح کم ہے لیکن موٹر وے پر گاڑیوں کی رفتار کے باعث اس پر ہونے والے حادثات نہایت سنگین ہوتے ہیں۔

چند سال قبل اس پر رفتار کی حد کم کر دی گئی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد