BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 February, 2005, 18:33 GMT 23:33 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کوئٹہ: ریڈیو عمارت میں دھماکہ
 

 
 
کوئٹہ میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کے اندر ایک دھماکہ ہوا ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اس کے علاوہ ریلوے سٹیشن کے احاطے سے دھماکے کی اطلاع ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ نا معلوم افراد نے ایک دستی بم ریڈیو پاکستان کی عمارت کے اندر پھینکا ہے یہ دستی بم حبیب نالہ کی جانب سے پھینکا گیا ہے۔ حبیب نالہ کوئٹہ میں ہیروئن کے عادی افراد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں روزانہ لگ بھگ دو ہزار افراد ہیروئن کا نشہ پورا کرنے آتے ہیں۔

دستی بم کا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت اور ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ریلوے سٹیشن کے احاطے میں ایک دھماکے کی اطلاع ہے لیکن پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ انھوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی ہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ اٹھائیس گھنٹوں میں پانچ دھماکوں کی اطلاع ہے لیکن پولیس حکام نے صرف تین بم دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد