BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 February, 2005, 19:50 GMT 00:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستان پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ
 

 
 
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پیٹرولیم کے شعبے سے وابسطہ نجی شعبے کی کمپنیاں کرتی ہیں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے تمام مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

منگل کو رات گئے’ آئل ایڈوائیزری کمیٹی، کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافہ کردیا ہے اور اب اس کی قیمت بیالیس روپے انتالیس پیسے کردی گئی ہے۔

ہائی آکٹین پیٹرول جسے ’ایچ او بی سی، بھی کہا جاتا ہے، کی قیمت تقریبا پونے تین روپے فی لٹر اضافے کے بعد سینتالیس روپے بتیس پیسے کردی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے اور اب اس کی نئی مقرر کردہ قیمت ستائیس روپے چار پیسے ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت بائیس روپے بانوے پیسوں سے بڑھا کر چوبیس روپے تینتیس پیسے کردی گئی ہے جس میں ایک روپیہ اکتالیس پیسہ فی لٹر اضافہ کردیا۔

پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں کا’ڈی ریگولرائیز، ہونے کے بعد ہر پندرہ روز کے بعد عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی مناسبت سے نئے سرے سے تعین ہوتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ نجی شعبے کی کمپنیاں کرتی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد