BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 January, 2005, 11:17 GMT 16:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بلوچستان تاریکی میں ڈوب گیا
 
بلوچستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کی ایک واردات میں کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر حصوں کو بجلی فراہم کرنے والی لائن کے چار کھمبوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ الیکٹریکل کمپنی کے سربراہ بریگیڈیر تصدق حسین شاہ نے بتایا کہ تین کھمبے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ایک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان لبریشن آرمی نےاس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ اس نےضلع نصیر آباد کی تحصیل چتھر میں بجلی کے ٹاور دھماکوں سے اڑائےہیں۔نصیر آباد میں صحافیوں نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

آزاد بلوچ نے، جو اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان بتاتے ہیں، نصیر آباد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرینوں پر سفر نہ کریں کیونکہ ان کے بقول بلوچ لبریشن آرمی کا اگلا ٹارگٹ کوئٹہ آنے جانے والی ٹرینیں بھی ہو سکتی ہیں۔

اتوار کو کوئٹہ میں دو بم دھماکوں کی اطلاع بھی ملی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مقامی قبائلیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں اب تیزی آ گئی ہے۔ یہ قبائلی سیاسی خودمختاری اور صوبے کی تیل اور گیس کی صنعت سے رائلٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد