BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 January, 2005, 05:19 GMT 10:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بگھلیار ڈیم پرعالمی بینک سےمدد
 

 
 
انڈین ڈیم کی تعمیر روکنے پر تیار نہیں ہے۔
پاکستان نے بھارت کے ساتھ بگھلیار ڈیم پر مذاکرات میں ناکامی کے بعد عالمی بینک کو اس تنازعے کے حل کے لئے ثالث بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعظم شوکت عزیز کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ پیر کی شب بھارت سے مذاکرات کرنے والی پاکستانی ٹیم نے وزیر اعظم کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے ڈیم کے تنازعے کےدو طرفہ حل کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں لہٰذا ثالثی کے حل کے لئے عالمی بینک سے رجوع کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ عالمی بینک کے پاس ثالثی کے حل کے لئے درخواست دائر کریں اور اس سلسلے میں تمام قانونی اورتکنیکی نکات پر کام جلد مکمل کیا جائے۔

پیرکودفترخارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازعے پر مذاکرات اسی صورت میں جاری رہ سکتے جب بھارت ڈیم کی تعمیر روکنے پر تیار ہو۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام اس بات پر راضی نہیں ہیں۔

مسعود خان نےکہا کہ پاکستان کو عالمی بینک کی ثالثی پر پورا اعتماد ہے کیونکہ عالمی بینک نے ماضی میں دونوں ممالک کے دوران معاہدہ کروایا تھا۔واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

 
 
جھنڈےپاک ہند رابطے
2004 پاک و ہند دوستی کے اظہار کا سال تھا
 
 
تبدیلیوں کا سال
2004 ہندوستانی سیاست میں ہنگامہ خیز سال رہا
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد