BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 December, 2004, 09:43 GMT 14:43 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا
 

 
 
خواتین کو ووٹ کا حق نہ دینے کا فیصلہ بظاہر تمام جماعتوں نے مل کر کیا۔
پاکستان کے صوبہ سرحد کے علاقے مالا کنڈ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے پینتیس کے لئے ضمنی انتخاب میں بدھ کے روز پولنگ ہورہی ہے جس میں مقامی طور پر کئے گئے فیصلے کے بعد اکثر علاقوں میں خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

مالاکنڈ کے اس حلقے میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے سلیم سیف اللہ ، ایم ایم اے کے سید بختیار مانی اور پیپلز پارٹی کے انجینئر ہمایوں مقابلے کو خاصا سخت مانا جا رہا ہے۔

اگرچہ کئی پولنگ سٹیشنوں ہر خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے لیکن زیادہ تر خواتین کے پولنگ مراکز خالی پڑے ہیں اور علاقے کےلوگوں کے مطابق مقامی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خواتین ووٹ نہیں ڈالیں گی۔

علاقے کے صدر مقام میں بٹ خیلا کے بازار میں کئی پولنگ سٹیشنوں پر لوگوں نے بتایا ہے کہ خواتین کو ووٹ کا حق نہ دینے کے فیصلے پر تمام جماعتیں متفق تھیں تاہم سیاسی جماعتوں نے اس خیال کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد