BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 December, 2004, 07:12 GMT 12:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’خواتین کو گھروں میں بند رکھنا غلط ہے‘
 
جنرل پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف ٹونی بلیئر اور شیری بلیئر کے ساتھ۔
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو گھروں میں بند رکھنا ایک رجعت پسند نظریہ ہے۔

برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے جنرل مشرف نے بی بی سی کے ایک پروگرام نیوز نائٹ پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ، ’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ خواتین کو گھروں کے اندر رکھنا چاہئیے اور انہیں پردہ کروانا چاہئیے ، یہ بالکل غلط ہے۔‘

جنرل مشرف نے کہا کہ ’میری بیوی میرے ساتھ سفر کررہی ہیں اور بہت مذہبی ہیں لیکن وہ بہت میانہ رو بھی ہیں۔‘

اس سے پہلے برطانیہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانیوں کو برطانوی معاسرے میں زیادہ جذب ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ کا کہنا تھا کہ ’خود کو تنہا کر لینے سے کوئی آپ کی بات کیسے سن سکتا ہے۔‘

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد