BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 November, 2004, 09:39 GMT 14:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بندوقوں کے سائے میں نمازِعید
 

 
 
 کراچی
کراچی میں نمازِ عید
پاکستان میں عیدالفطر کی نماز سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں ادا کی گئی۔ملک بھر میں مختلف مساجد کے باہر مسلح پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کھڑے دکھائی دیئےگئے۔

پاکستان میں تشدد آمیز کارروائیوں کا زیادہ تر نشانہ شیعہ مسلمانوں اور دیوبندی مسلمانوں کی عبادت گاہیں بنتی رہی ہیں اس لیے عید پر پولیس نے دیو بندی اور شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کا خصوصی انتظام کیا تھا۔

مختلف مساجد میں نمازیوں کی جامہ تلاشی لی گئی اورکئی مسجدوں کے قریب کاروں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ منع تھی۔

لاہور کے ایس ایس پی آپریشن آفتاب چیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے لاہور کی مساجد اور امام بارگاہوں کو سیکیورٹی کے لحاظ سے تین درجوں میں تقسیم کر دیا تھا اور اولین ترجیح میں لاہور کی تمام امام بارگاہیں، شیعہ اور دیوبندی مسلک کی مساجد اور مرکزی مقام پر بڑی عبادت گاہوں کو شامل کیا گیا تھا۔

اس سطح کی ہر مسجد اور امام بارگاہ پر کم ازکم چار اور زیادہ سے زیادہ بیس مسلح افراد کی نفری تعینات کی گئی۔

سیکورٹی کے نکتہ نظر سے دوسری درجے کی مساجد کے باہر کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ دس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ تیسرے درجے کی مسجدوں کی انتظامیہ کو نجی سیکورٹی گارڈوں کے بندوبست کی ہدایت کر دی گئی تھی۔

لاہور میں مال روڈ پر واقع مسجد شہداء اور اس کے سامنے عید کی نماز ادا کرنے والوں کی حفاظت کے لیے بیس سے زائد مسلح اہلکار چاروں طرف بندوقیں سیدھی کیے پہرہ دے رہے تھے۔

پاکستان کے شہریوں کو اس سے ملتے جلتے مناظر ملک کی کئی مسجدوں میں نظر آۓ۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد