BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 October, 2004, 07:45 GMT 12:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سینیٹ میں شدید ہنگامہ آرائی
 

 
 
سینیٹ کے اجلاس میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی
سینیٹ کے اجلاس میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں پر فائز رہنے کے معاملے پر ملک کی سینیٹ میں جمعرات کو حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی برپا ہو گئی البتہ فریقین میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کے آغاز کے بعد حکومت نے صدر کے دو عہدے رکھنے پر بِل منظور کرانا چاہا لیکن حزب اختلاف کی جانب سے بِل کو قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجے جانےکی تحریک پیش کی گئی۔

حکومت نے اس بات کی مخالفت کرتے ہوئے تحریک مسترد کر دی۔ اس موقع پر ملک کی حزب اختلاف نے ’لوٹا لوٹا‘، ’نو نو‘ اور ’شیم شیم‘ کے نعرے بلند کیے۔

حکومت کی طرف سے وزیر قانون وسیع ظفر نے جب حزب اختلاف پر تنقید کی تو رضا ربانی اور وزیر قانون کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی اور انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔

رضا ربانی اور وزیر قانون اپنی نشستوں سے اٹھ کر لڑنے کی غرض سے آگے بڑھے اور دونوں میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔

چیئرمین سینیٹ اس صورت حال پر قابو پانے میں ناکام رہے اور نماز ظہر کے وقت سے آدھا گھنٹہ قبل نماز کو عذر بنا کر اجلاس کی کارروائی مختصر وقت کے لیے ملتوی کر دی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد