BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 August, 2004, 04:32 GMT 09:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وانا: ایک فوجی ہلاک آٹھ زخمی
 
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان ایجینسی میں فوجی کیمپ پر میزائیل حملے میں ایک فوجی ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

وانا سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ رات دو بجے وانا میں سکاوٹ کیمپ میں قائم فوجی کیمپ پر میزائیل حملہ کیا گیا جس میں کم از کم ایک فوجی ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں دو کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو وانا میں فوجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

میزائیل حملے کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں توپوں سے گولے برسائے جس سے املاک کو نقصان ہوا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

جہاں میزائیل گرے وہاں سے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفاتر صرف دو سو گز دور ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد