BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 August, 2004, 16:23 GMT 21:23 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
القاعدہ کے شبہے میں گرفتاریاں
 

 
 
منگورا
سوات میں اس طرح کے چھاپے کا واقعہ پہلی مرتبہ ہوا ہے
صوبہ سرحد کے شمالی ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز تین افراد کو القاعدہ کے ساتھ روابط کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ خیال ہے کہ ان میں ایک صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کی ایک پارٹی نے جسے فوجی مدد بھی حاصل تھی اتوار کی صبح سوات میں مٹا کے علاقے میں شوار نامی گاؤں میں محمد رحیم نامی ایک شخص کے مکان پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران محمد رحیم، اس کے بیٹے عمر رحمان اور ان کے ایک مہمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اس مکان سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محمد رحیم اور اس کا بیٹا کسی مشکوک کارروائی میں ملوث نظر نہیں آتے تھے لیکن ان کے مہمان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ حکام بھی اس مہمان کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتا رہے ہیں۔

اس سے قبل فروری میں بھی اس گاؤں میں ایک چھاپہ مارا گیا تھا تاہم اس وقت پولیس کے ہاتھ کوئی نہیں آیا تھا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک صدر پرویز مشرف پر گزشتہ برس قاتلانہ حملے میں ملوث ہے۔

صوبہ سرحد کی وادی سوات سیاحت کے لیے مشہور ہے لیکن اس قسم کی کارروائی کا غالباً یہ پہلا واقعہ ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد