BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 August, 2004, 14:30 GMT 19:30 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
قیدیوں کی جلد رہائی پر اتفاق
 

 
 
دونوں سربراہان مملکت کے مابین سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو جلد رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان نے منگل کی سہ پہر ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان میں قید چار سو کے قریب پاکستانی قیدی صدر کرزئی نے رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ دو سے اڑہائی سو کے قریب جو افغانی قیدی پاکستان میں ہیں انہیں وزیراعظم چودھری شجاعت نے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ اتفاق پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے پڑوسی ملک کے صدر حامد کرزئی کی وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں کیا گیا۔ افغان صدر منگل کی شام واپس کابل روانہ ہوگئے۔

صدر کرزئی کے پاکستان سے شدت پسندوں کے افعانستان میں داخلے سے متعلق بیان پر ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسندوں کے داخلے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا- البتہ پاکستان کی اس ضمن میں سخت اقدامات کیے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آسانی سے عبور کی جانے والی طویل سرحد پر پوری طرح کنٹرول کرنا آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک–افغان سرحد پر ستر ہزار فوج تعینات کی گئی ہے اور شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، کئی ہلاک اور گرفتار بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور طالبان شدت پسندوں کے خلاف پاکستان نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

صدر مشرف سے صدر کرزئی کی ملاقات کے متعلق انہوں نے کہا کہ مہمان صدر نے ’سرحد پار دہشت گردی‘ کا معاملہ اٹھایا تھا اور پاکستانی صدر نے انہیں کہا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان یا کسی اور ملک کے خلاف شدت پسند کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔

ترجمان نے پاک بھارت مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے آسانی پیدا کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ وزراء خارجہ کے درمیاں اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں دلی میں بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک کو مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہیے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بھارت کے ساتھ اب تک کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا تاثر درست نہیں۔ البتہ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کا انحصار دونوں ممالک کے حکام سے زیادہ سیاسی قیادت کے فیصلوں پر ہوگا۔

انہوں نے بھارتی وزارت داخلہ کی ان کے زیر انتظام کشمیر میں’سرحد پار دہشت گردی‘ کے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نازک لمحات ہیں، دونوں ممالک میں مذاکرات چل رہے ہیں اور اعتماد کی فضا بحال رکھنی ہوگی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد