BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 July, 2004, 20:41 GMT 01:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وانا میں تین فوجی زخمی
 
وانا میں کافی عرصے سے کشیدگی جاری ہے
وانا میں کافی عرصے سے کشیدگی جاری ہے
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام ونا میں ایک بم پھٹنے سے تین فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ سڑک کے کنارے نصب ایک گھریلو ساخت کا بم پھٹنے سے ایک فوجی ٹرک کو معمولی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرک میں سوار تین فوجی معمولی زخمی ہو گئے۔

میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کافی حد تک علاقے کو ’شر پسند‘ عناصر سے صاف کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’شر پسند‘ عناصر افغان سرحد کے پار سے بھی پاکستانی علاقے میں راکٹ فائر کرتے ہیں۔

علاقے میں جاری کشیدگی کےبارے میں انہوں نے کہا یہ مسلۂ کافی پیچیدہ ہے اور حکومت اس سیاسی اور فوجی دونوں طریقوں سے حل کرنے کو کوشش کر رہی ہے۔

علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی کو انہوں نے افغانستان کے اندرونی حالات سے بھی منسلک کرتے ہوئِے کہا کہ اافغانستان میں جب تک صورت حال مکمل طور پر مستحکم نہیں ہو جاتی علاقے میں حالات کشیدہ رہیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد