BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 July, 2004, 05:40 GMT 10:40 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لاہور: باپ نے بیٹیوں کو ذبح کردیا
 

 
 
پولیس نے ملزم کی بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے
لاہور میں بدھ کی صبح پولیس نے ایک شخص کو اس الزام میں گرفتار کیا ہے کہ اس نے اپنی دو بیٹیوں کو گلا کاٹ کر ذبح کردیا تھا۔

تھانہ لٹن روڈ پولیس کے محرر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ باغ گل بیگم فتح شیر روڈ پر پیش آیا۔ پینتیس سالہ ملزم مختار ایک اسکول میں استاد ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی چندا مختار کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

شکایت کے مطابق ملزم مختار نے فجر سے پہلے صبح ڈھائی بجے اپنی دو کم سن بیٹیوں حرا اور ثوبیہ کی شہ رگ استرے سے کاٹ کر انہیں ہلاک کردیا۔ ایک لڑکی کی عمر ڈھائی سال اور دوسری کی چار سال ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ اس کا کوئی بیٹا نہیں تھا اور وہ بیٹیوں کو برداشت نہیں کرسکا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم مقروض تھا اور تنگ دستی سے پریشان رہتا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد