BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 July, 2004, 23:40 GMT 04:40 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کارگل: عدالتی تحقیقات نہیں
 
کارگل لڑائی: عدالتی تحقیقات کا مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ
کارگل لڑائی: عدالتی تحقیقات کا مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ
پاکستانی وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کارگل لڑائی کی تحقیقات کرانے کے لئے ایک عدالتی کمیشن قائم کرنے کے مسلم لیگ (ن) کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

سنیچر کے روز مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے مطالبہ کیا تھا کہ کارگل لڑائی کی عدالتی تحقیق کرائی جائے کیونکہ بقول ان کے یہ لڑائی انیس سو ننانوے کی فوجی بغاوت کی اہم وجہ تھی۔

چوھری شجاعت حسین نے تین ہفتے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے۔

انہوں نے لاہور میں صحافیوں کو بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران لڑائی کی تفصیلی بریفِنگ دی تھی۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ یہ بریفِنگ نواز شریف کو روزانہ دی گئی تھی۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شجاعت حسین نے کہا: ’تحقیقاتی کمیشن کیا کرتا ہے؟ شواہد اکٹھا کرتا ہے۔ میں نے آپ کو کافی شواہد دیے۔‘

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد