BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 11:45 GMT 16:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وانا: جرگےمیں اختلافات
 

 
 
جرگہ
جرگے نے لشکر کی تشکیل کے لیے قائم چھتیس رکنی کمیٹی توڑنے کا فیصلہ کیا
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں احمدزئی وزیر قبائل کا ایک جرگہ آج اختلافات کا شکار ہوگیا اور حکومت کو مطلوب دو افراد کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کر سکا۔

ایجنسی صدر مقام وانا میں منعقد جرگے میں آج حکومت کو القاعدہ اور طالبان کی مدد کے الزام میں مطلوب دو قبائلیوں مولوی عباس اور جاوید خان کے بارے میں کسی فیصلے کے لیےطلب کیا گیا تھا۔ لیکن ان دو افراد کے خلاف کارروائی کے مسئلے پر اختلافات جو کل ابھر کر سامنے آئے تھے آج بھی جرگے پر چھائے رہے۔ بل آخر جرگے نے لشکر کی تشکیل کے لیے قائم چھتیس رکنی کمیٹی توڑنے کا فیصلہ کیا۔

ایک گروپ حکومت کے دباؤ کے تحت دو مطلوب افراد مولوی عباس اور جاوید خان کے رشتہ داروں کے مکانات مسمار کرنے کے حق میں تھا جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے اور اس کا موقف تھا کہ اس سے مسئلہ کا پائیدار حل نہیں برآمد ہوگا۔

مبصرین کے خیال میں ان اختلافات سے وانا کے مسئلہ کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کرنے کی کوششوں کو ایک مرتبہ پھر دھچکہ لگا ہے۔

البتہ آج کے جرگہ میں ایک پیش رفت تعلم یافتہ اور سماجی کارکنوں کے طبقے کا سامنے آنا ہے۔ سیاسی اور سماجی شخصیت نثار خان وزیر اس گروہ کی سربراہی کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کی مسئلہ کے پرامن حل میں ناکامی کے بعد انہیں اس کا حل تلاش کرنے کا موقعہ دیا جانا چاہیے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد