BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 25 June, 2004, 03:11 GMT 08:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
صدر کے خلاف درخواست مسترد
 

 
 
وکلا
رِٹ کے درخواست گزار پاکستان لائرز فورم کے اے کے ڈوگر تھے
لاہور ہائی کورٹ نے صدر جنرل پرویز مشرف اور فوج کے حاضر سروس اور سابق جرنیلوں کے ’احتساب‘ کے لیے دائر رٹ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

پاکستان لائرز فورم نے اراضی کی الاٹمنٹ اور ماورائے آئین اقدامات کی بنیاد پر جنرل پرویز مشرف اور پاک فوج کےمتعدد حاضر سروس اور سابق فوجی افسروں کے خلاف نیب آرڈیننس اور آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ جنرل پرویز مشرف سمیت ایک سو گیارہ جرنیلوں نے بہاولپور اور رحیم یار خان میں چار سو پلاٹ ساڑھے سینتالیس روپے فی کنال کے عوض حاصل کیے جبکہ مارکٹ میں ان کی قیمت پندرہ ہزار روپے سے بیس ہزار روپے فی کنال ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز پاکستان لائرز فورم کی طرف سے ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر کے طویل دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ ہائی کورٹ آفس اور سنگل بینچ کا اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض درست ہے۔

عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ اس طرح کا حکم اس کے دائرہ کار سے باہر ہے کہ جرنیلوں کے اثاثے ان کی آمدن سے زیادہ ہیں تو ان پر نیب مقدمہ چلائے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد