BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جوہری مذاکرات سے لاتعلق
 

 
 
پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل طور پر اعتماد بحال کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے مسئلہ پر مذاکرات پُرخلوص انداز میں جاری رکھے جائیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی اکثر قائدین بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں اعتماد کی فضا بحال ہو سکتی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر ہی فلیش پوائنٹ ہے جس پر دونوں ملک ماضی میں جنگیں بھی لڑ چکے ہیں اور مستقبل میں بھی اس مسئلہ پر جنگ کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

نئی دلی میں جوہری ہتھیاروں کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں لوگوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

اس کا ایک بڑا ثبوت یہ ہے اخبارات نے ان مذاکرات کے حوالے سے بہت کم خبریں شائع کی ہیں۔ سری نگر اور جموں سے چھپنے والے اخبارات میں ان مذاکرات کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد