BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 June, 2004, 09:17 GMT 14:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سندھ کابینہ تحلیل، اسمبلی اجلاس ہوگا
 
سندھ کی کابینہ تحلیل کر دی گئی
صوبہ سندھ کے گورنر عشرت العباد نے گزشتہ روز وزیراعلی علی محمد مہر کے مستعفی ہوجانے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل کر کے بدھ کے روز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

بدھ کو ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

اگرچہ سرکاری طور پر کہا گیا ہے کہ مسٹر مہر نے ذاتی وجوہ کی بنا پر استعفٰی دیا ہے۔ تاہم گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ان پر دباؤ تھا۔

ابھی تک صوبے کی وزارت اعلی کے منصب کے لئے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن مبصرین اس سلسلے میں تھرپارکر سے رکن صوبائی اسمبلی ارباب رحیم کا نام تواتر سے لے رہے ہیں۔

اہل تشیع کی دو مساجد میں خودکش دھماکوں، ایک سنّی عالم کی ہلاکت، امریکی کونصلیٹ جنرل کی رہائش گاہ کے قریب کار بم دھماکے اور شہر میں تین دن تک جاری رہنے والے فسادات میں مجموعی طور ہر اکیاون افراد ہلاک ہوئے۔

صدر جنرل مشرف نے کہا تھا کہ وہ سندھ میں امن و امان کی بحالی کے لئے غیرمعمولی اقدامات کریں گے۔

کراچی پولیس کے سربراہ کو گزشتہ ہفتے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد