BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 04 June, 2004, 14:45 GMT 19:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جمالی کا واجپئی کو تعریفی خط
 

 
 
پاکستان کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو خط لکھ کر امن کے قیام کے لئے ان کی ذاتی کوششوں کو سراہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان کے مطابق خط میں وزیراعظم جمالی نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم آئندہ بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطے قائم رکھنے اور انہیں خوشگوار بنانے کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ خط میں پاکستانی وزیراعظم نے توقع ظاہر کی ہے کہ واجپئی دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کے لئے مدد بھی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اسلام آباد میں منعقد کردہ سارک سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقعہ پر بھارت کے اس وقت کے وزیراعظم واجپئی نے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات میں کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے بھارت کے نئے وزیراعظم من موہن سنگھ سے فون پر بات بھی کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ جبکہ بھارت کے وزیر خارجہ کنور نٹور سنگھ نے جمعرات کے روز پاکستانی ھم عصر سے بھی فون پر بات کی تھی۔

صدر جنرل مشرف نے بھی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ، حکمران جماعت کی صدر سونیا گاندھی اور واجپئی کو فون کیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد