BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 June, 2004, 16:11 GMT 21:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستانی وکلاء کی ایک اور ہڑتال
 

 
 
وزیراعلی پنجاب کے آبائی ضلع گجرات میں ضلعی پولیس آفیسر اور مقامی وکلاء کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا ہے ۔

وکلاء نے دھمکی دی ہے کہ اگر مذکورہ پولیس آفیسر کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ جمعرات سے صوبہ پنجاب میں ہڑتال کریں گے۔

ضلع گجرات میں وکلاء پندرہ مئی سے ہڑتال پر ہیں اورضلعی پولیس آفسر راجہ منور حسین کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

گجرات بار ایسوی ایشن نے مذکورہ پولیس آفیسر کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چئیرمین تنویر الرحمن رندھاوا نے بی بی سی کو بتایا کہ گجرات کے ضلعی پولیس آفیسر نے گجرات بار ایسوسی ایشن کے بارے میں توہین آمیز باتیں کی ہیں۔

بدھ کو لاہور کورٹ کے جسٹس شیخ رشید نے گجرات ضلعی پولیس آفیسر کے خلاف گجرات بار ایسوی ایشن کی درخواست کی ابتدائی سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس آفیسر گجرات سیالکوٹ ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ کا افسر ہے اور پولیس آرڈر سن دو ہزار دو کے تحت ایک ایس پی یا ایس ایس پی کسی ضلع کاپولیس افسر لگ سکتا ہے اس لیے اس کی اس عہدہ پر تعیناتی غیر قانونی ہے۔

رٹ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس آفیسر راجہ منور حسین گزشتہ سال سیالکوٹ جیل میں ججوں کی ہلاکت کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم ہیں اور عدالت ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھا ہے۔

رٹ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس افیسر راجہ منور نے عدالت میں ایک درخواست دی ہے کہ اسے عدالت سے حاضری سے مثتثنی قرار دیا جائے کیونکہ اسے خود پر حملہ کا خطرہ ہے۔

درخواست گذار کا موقف ہے کہ جو پولیس آفیسر اپنی حفاظت نہیں کرسکتا وہ کسی ضلع میں عوام کی کیا حفاظت کرئے گا۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چئیرمین نے کہا کہ اگر حکومت گجرات کے ڈی پی او کو تبدیل نہ کیا تو پورے ملک کی بار ایسوسی ایشنوں کا اجلاس بلایا جائے گا اور ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد