BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وانا: معمولات زندگی معطل
 
دو ماہ قبل وانا میں فوجی آپریشن کیا گیا تھا
سرکاری پابندیوں کے بعد جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر، وانا میں کاروبار اور ٹریفک دوسرے روز بھی بند رہا۔

پرائویٹ ہسپتالوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دروازے بند رکھیں۔

قصبہ میں نیم فوجی دستے گشت کرنے میں مصروف ہیں۔

حکومت نے جنوبی وزیرستان کے قبیلے احمدزئی پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں کیونکہ اس کا موقف ہے کہ وہ علاقے میں بسنے والے غیرملکیوں کی رجسٹریشن کروانے میں ناکام رہے ہیں۔

حکومت کا موقف ہے کہ یہ غیرملکی القاعدہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ افغان پناہ گزیں ہیں جو عرصے سے علاقے میں آباد ہیں۔

قبائلی علاقوں کے لئے سکیورٹی چییف محمود شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اقتصادی پابندیوں کے نتیجہ میں احمدزئی قبیلہ تعاون پر آمادہ ہوجائے گا اور یا تو ان غیرملکیوں کا اندراج کروالے گا یا پھر انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتصادی پابندیاں کارگر نہ ہوئیں تو ایک اور آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد