BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 May, 2004, 16:54 GMT 21:54 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وانا: چار ہزار کا لشکر تیار
 
اس سے پہلے مطلوب قبائل اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں احمد زئی قبائل کے چار ہزار مسلح افراد پر مشتمل ایک لشکر تشکیل دیا گیا ہے جو پیر کے روز سے رجسٹریشن نہ کروانے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

اس بات کا اعلان اتوار کو ختم ہونے والی اس مہلت کے بعد کیا گیا جو جرگہ نے وانا اور اس کے اطراف رہائش پذیر غیرملکیوں کو اپنا اندراج کروانے کے لئے دی تھی۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اٹھارہ رکنی جرگہ کے سربراہ دوست محمد توجی خیل نے کہا کہ کارروائی کے ساتھ ان غیرملکیوں کے نمائندوں سے مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔

دوست محمد نے الزام لگایا کہ بعض ملِک، علماء اور ’مجاہدین‘ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو خلاف ورزی کرنے والوں پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ان کا گھر مسمار کر دیا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد